Home Steel Mills

Steel Mills

Press Conference of Federations and Pakistan steel mills unions representatives

The PTI came into government with a promise to turn Pakistan steel mills (PSM) into a for-profit entity, but in the last 22 months, it has not made a single serious attempt to run the mills.

Karachi (Press Release) 18th June 2020, It was the incompetence of the government that it did not appoint a CEO for the steel mills during this period and did not appoint a director of finance which proves that they were determined to destroy this most important institution.

Nasir Manssor of National Trade Union Federation said that the government has set up a “Board of Directors” for the steel mills, not a single member of which was related to the steel industry and does not have any technical ability. The chairman of the PSM is a man who is an American citizen and his interests are linked to the mafia that destroyed the steel mills. Even today there were more than 16 billion finished slabs in steel MILLS stores and there was very valuable scrap that was being stolen day by day.

He further said that the government had violated prevailing labor laws by unilaterally announcing the dismissal of 9,350 workers without due process. The Ministry of Industry, under pressure, forced the rubber-stamp board of directors to decide the dismissal of the workers then sought Cabinet approval. No notice was issued to the workers in this regard and no reply was sought from them. It was illegal under labor laws to close a company without declaring it bankrupt.

Mansoor added that unfortunately like pervious governments PTI government had also bowed to the steel import mafia and the “Steel Mills Consortium” that once tried to buy the steel mills for pennies, had once again become active and had had the support of some influential cabinet ministers and advisers, including Razzaq Dawood of Ayesha Steel. Arif Habib, the owner of Hubco, also wants to take over the steel mills in collaboration with Al-Tawarki steel owners.

Akber Narajo of Convener Pakistan Steel Trade Union Alliance said that Abdul Jabbar Memon Chairmen Steel Mill wrote a letter to the federal government on 18th March 2019 with approval of the board of directors requested to appoint CEO and technical director to start the mills, the letter also mentioned that some influential in the government and bureaucracy were hurdles in the way of the smooth functioning of the PSM, in response to the letter Razzaq Dawood, advisor to the PM had terminated Abdul Jabbar Memon from the post of Chairman on 28th March 2019.

He said that steel Mills, which was a for-profit company till 2008, had been the victim of conspiracies for many years. The steel mills was planned to be sold for Rs 21 billion rupees at a time when its stores had Rs 12 billion worth of finished goods, Rs 11 billion in the account, while 19,000 acres of land, Steel Town spread on 850 acres and 650 acres of unutilized land were additional assets. The Supreme Court of Pakistan had taken Sou-moto action in 2009 on the irregularities and scams in the steel mills which was still pending in the court.

Hameedullah of People’s workers Union said that according to the Supreme Court’s decision on irregularities in the process of privatization of steel mills, it was ordered that it will be discussed in the “Council of Common Interest” before any action was taken in connection with the PSM. The government had criminally neglected the decisions of the Supreme Court and its constitutional responsibilities.

Saghir Hussain of Pakistan Progressive Labour Union said that the incompetence of the governments and the mafia imposed on the steel mills were unable to give any justification of embezzlement of the Rs 52 billion of Provident Funds (PF), gratuity and other funds of the existing employees and Rs 21 billion accumulated in the same category of retired employees. The management of Steel Mills has been deducting contribution in respect of Employees Old-Age Benefits Institute (EOBI), PF from the salaries of the workers since 2011 but nothing was being said about where the money was going to.

Through the press conference workers representatives’ appeal to all progressive, democratic and pro people’s forces to raise their voices in the parliament and out of parliament against the dismissal of workers and privatization of Pakistan Steel Mills as it is a truly federal public entity where workers from all provinces were employed.

They also thankfully to secretary General of IndustriALL Global Union showing their solidarity with Steelworkers and wrote a letter to the PM of Pakistan for acceptance of the workers’ demands.

In the press conference, it was demanded that

• All fired workers of Pakistan steel mills should be restored.
• The privatization of steel mills and 43 other public enterprises as to appease IMF should be stopped immediately.
• An independent and empowered commission should be formed to determine those responsible for the destruction of steel mills and its report should be prepared and made public in due course.
• Provides one-time government grants to re-enable steel mills for production and ensure that the mills will run in consultation with experts and all stakeholders. The Russian government’s offer of assistance to restart the steel mills should be seriously considered.
• The Sindh government was a key stakeholder of the PSM and should raise this issue formally in the Council of Common Interest.
• Immediate investigation should be carried out into the misappropriation of funds deposited by Steel Mills employees under Graguity, PF and EOBI.

Press conference participants:

Nasir Mansoor (National Trade Union Federation Pakistan), Comrade Usman Baloch (veteran trade unionist), Akber Narijo (Pakistan Steel Mills Trade Union Alliance), Zulfiqar Shah Joint Director PILER, Hameedullah (People’s Workers Union), Saghir Hussain ( Progressive Labour Union), Liaqat Ali Sahi (Democratic Workers Federation, State Bank of Pakistan), Ali Haider Gaboll (Pakistan Steel labor union), Zehra Khan (Home Based Women Workers Federation Pakistan), Naseem Haider (Employees Unity), Amjad Zardari (Youth Unity) and Abdul Haq Chana.

مزدور نمائندوں کی اسٹیل ملز ورکرز کی برطرفیوں اور نج کاری کے خلاف پریس کانفرنس

اسٹیل ملز کو منافع بخش ادارہ بنانے کے وعدے کے ساتھ اقتدار میں آنے والی حکومت آج ہزاروں اسٹیل ملازمین کو جبری برطرف کر رہی ہے.

محنت کش نج کاری اور جبری برطرفیوں کی مزاحمت کریں گے یہ حکومت کی نااہلی ہے کہ اس نے اس عرصہ کے دوران نہ تو اسٹیل ملز کے لیے سی ای او مقرر کی ‎

کراچی ، پریس ریلیز، تحریک انصاف اس وعدہ کے ساتھ حکومت میں آئی تھی کہ وہ اسٹیل ملز کو منافع بخش ادارہ بنا کر دیکھائے گی لیکن پچھلے بائیس ماہ میں اس نے ایک بار بھی ملز کو چلانے کی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔ یہ حکومت کی نااہلی ہے کہ اس نے اس عرصہ کے دوران نہ تو اسٹیل ملز کے لیے سی ای او مقرر کیا اور نہ کوئی ڈائریکٹر فنانس لگایا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ دیگر حکومتوں کی طرح اس اہم ترین ادارے کو تباہ کرنے کا تہیہ کیے ہوئے ہے.

حکومت نے اسٹیل ملز کے لیے ایک ایسا ” بورڈ آف ڈائریکٹرز” تشکیل دیا ہے جس کا ایک ممبر بھی اسٹیل کی صنعت سے متعلق نہیں اور نہ ہی کسی قسم کی ٹیکنیکل صلاحیت کا حامل ہے. ادارے کا چئیرمین ایسے شخص کو بنایا گیا ہے جو امریکن شہری ہے اور اس کے مفادات اسٹیل ملز کو تباہ کرنے والی مافیہ سےجڑے ہوئے ہیں. آج بھی اسٹیل ملز میں 16 ارب سے زائد کے تیار سلیب موجود ہیں اور نہایت قیمتی اسکریپ موجود ہے جس کی دن دھاڑے چوری ہورہی ہے.

حکومت بغیر کسی قانونی طریقہ کار کے 9350 ورکرز کو برطرف کرنے کا یک طرفہ اعلان کر کے مروجہ لیبر قوانین کی خلاف ورزی کی ہے. وزارتِ صنعت نے دباؤ ڈال کر ربڑ اسٹیمپ بورڈ آف ڈائریکٹرز سے ورکرز کو برطرف کرنے کا فیصلہ لیا اور پھر کابینہ سے اس کی منظوری لے ڈالی. اس سلسلے میں نہ تو ورکرز کو کوئی نوٹس ایشو کیا گیا اور نہ ان سے کوئی جواب طلب کیا گیا. ادارے کو دیوالیہ قرار دیے بغیر بند کرنا قانوناً غلط ہے.
حکومت نے اسٹیل امپورٹ مافیہ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں اور اسٹیل ملز کو کوڑیوں کے مول خریدنے والا “اسٹیل ملز کنسورشیم” ایک بار پھر متحرک ہوگیا ہے اور اسے کابینہ میں بیٹھے بعض بااثر وزراء اور مشیروں کی حمایت حاصل ہے جن میں عائشہ اسٹیل کے رزاق داؤد بھی شامل ہیں. حب کو کے عارف حبیب، التورکی اسٹیل کے مالکان کئی ایک اداروں کے ساتھ مل کر اسٹیل ملز کو ہتھیانا چاہتے ہیں.

18 مارچ 2019 کو ، عبد الجبار میمن, اس وقت کے چیرمین اسٹیل ملز نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے ساتھ وفاقی حکومت کو ایک خط لکھا جس میں ادرے کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے سی ای او اور ٹیکنیکل ڈائریکٹر کی تقرری کی درخواست کی گئی ، اس خط میں یہ بھی لکھا گیا تھا کہ حکومت میں بیٹھ کچھ بااثر افراد اور بیوروکریسی افراد اسٹیل ملز کے پیداواری عمل کو شروع کرنے کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ اس خط کے جواب میں وزیر اعظم کے مشیر رزاق داؤد نے 28 مارچ 2019 کو عبد الجبار میمن کو چیئرمین کے عہدے سے فارغ کردیا تھا۔

اسٹیل ملز جو کہ 2008 تک ایک منافع بخش ادارہ تھا اسے شوکت عزیز کر دور سے اب تک سازشوں کی نذر کیا گیا ہے. اسٹیل ملز کو ایسے وقت میں 21 ارب روپے میں فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا گیا جب اس کے اسٹورز میں 12 ارب روپے کا تیار مال، 11 ارب روپے اکاؤنٹ میں موجود تھے جب کہ 19 ہزار ایکٹر زمین، 850 ایک ایکٹر پر پر آباد اسٹیل ٹاؤن اور 650 ایکٹر کی اراضی اس کے علاوہ تھی. اسٹیل ملز میں ہونے والی بےضابطیوں اور گھپلوں پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے 2009 میں سوموٹو ایکش لیا تھا جو آج بھی کورٹ میں پڑا ہوا ہے.
اسٹیل ملز کی نجی کاری کے طریقہ کار میں ہونے والی بے قاعدگیوں پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق اس ادارے کے بارے میں کوئی بھی لائحہ عمل طے کرنے سے پہلے اسے ” کونسل آف کامن انٹرسٹ” میں زیرِ بحث لایا جائے گا لیکن موجودہ حکومت اسٹیل ملز کے بارے میں اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں اور آئینی ذمہ داریوں سے مجرمانہ غفلت برت رہی ہے.
حکومتوں کی نااہلی اور اسٹیل ملز پر مسلط مافیہ موجودہ ملازمین کی پراویڈنٹ فنڈز، گریجویٹی اور دیگر فنڈز کے 52 ارب روپے اور ریٹائرڈ ملازمیں کے اسی مد میں جمع 21 ارب روپے کا حساب دینے سے قاصر ہے. اسٹیل ملز انتظامیہ 2011 سے ای او بی آئی، پی ایف اور گریجویٹی کی مد میں ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی تو کر رہی ہے لیکن یہ پیسہ جا کہاں رہا ہے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا جارہا ہے.

اس پریس کانفرنس کے توسط سے تمام ترقی پسند، عوام دوست اور جمہوری قوتوں سے اپیل ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اس وفاقی ادارے کو تباہ کرنے کی حکومتی کوششوں کو ناکام بنائیں کیوں کہ اس ادارے میں چاروں صوبوں کے افراد ملازم ہیں.
اس پریس کانفرنس کے ذریعے انڈسٹریل گلوبل یونین کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے اسٹیل کے مزدوروں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کو مزدوروں کے مطالبات تسلیم کرنے سے متعلق خط تحریر کیا

اس پریس کانفرنس کے ذریعے ہمارا مطالبہ ہے کہ
اسٹیل ملز کے تمام برطرف کو بحال کیا جائے.
اسٹیل ملز اور دیگر43 اداروں کی آئی ایم ایف کی ایما پر جاری نج کاری کا عمل فی الفور روکا جائے.
اسٹیل ملز کی تباہی کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے ایک آزاد اور بااختیار کمیشن تشکیل دیا جایے اور مقررہ وقت میں اس کی رپورٹ تیار کر کے پبلک کی جایے.
اسٹیل ملز کو ازسرِ نو پیداوار کے قابل بنانے کے لیے یک وقتی حکومتی گرانٹ فراہم کی جایے اور اسے ماہرین اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت سے چلانے کا اہتمام کیا جائے. اسٹیل ملز کو دوبارہ چلانے سے متعلق روسی حکومت کی پیشکش پر سنجیدگی سے غور کیا جایے.
حکومت سندھ اس ادارے کا اہم فریق ہے اسے چاہیے کہ وہ یہ مسئلہ “کونسل آف کامن انٹرسٹ ” میں باضابطہ طور پر اُٹھایے.
اسٹیل ملز ملازمین کی گریجویٹی، پی ایف اور ای او بی آئی کی مد میں جمع رقم کی خرد برد کی فوری تحقیقات کی جایے.
پریس کانفرنس کے شرکاء میں
ناصر منصور، نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن، کامریڈ عثمان بلوچ ، بزرگ مزدور رہنما، اکبر ناریجو پاکستان اسٹیل ٹریڈ یونین الائنس،لیاقت علی ساہی ڈیموکریٹک ورکرز فیڈریشن ،زہرا خان ہوم بیسڈ وومن ورکرز فیڈریشن، صغیر احمدپاکستان اسٹیل پروگریسیو لیبر یونین ، حمیداللہ پیپلز ورکرز یونین ، علی حیدر گبول پاکستان اسٹیل لیبر یونین ، نسیم حیدر ایمپلائز یونٹِی، سلیم گل، عبداالحق چنا فنگشنل لیگ ، عروج علوی یونائینڈورکرز فرنٹ اور امجد زرداری پاکستان اسٹِیل یوتھ یونٹِی شامل تھے